متحدہ عرب امارات سے پاکستانیوں کی ٹارگٹڈ ڈی پورٹیشن کی افواہ بے بنیاد ہے، وزارتِ داخلہ

May 08, 2026 | 18:09:PM
متحدہ عرب امارات سے پاکستانیوں کی ٹارگٹڈ ڈی پورٹیشن کی افواہ بے بنیاد ہے، وزارتِ داخلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی) وزارت داخلہ نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) سے پاکستانیوں کی ٹارگٹڈ ڈی پورٹیشن کی افواہوں کو  بے بنیاد قرار دیا ہے اور عوام سے کہا ہے کہ وہ افواہوں پر یقین نہ کریں۔

اسلام آباد میں وفاقی وزارت داخلہ نے وزارتِ داخلہ نے سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں کو گمراہ کن اور من گھڑت پروپیگنڈا قرار دے دیا۔ آج ایک اعلامیہ جاری کیا گیا جس میں وزارت داخلہ کے حکام نے بتایا کہ کسی مخصوص ملک یا فرقے کے افراد  کی امتیازی بنیادوں پر بے دخلی نہیں ہو رہی۔   

وزارت داخلہ کے حکام نے کہا کہ  یو اے ای سمیت مختلف ممالک سے ڈی پورٹیشن معمول کے قانونی ویزا اور امیگریشن قوانین کے تحت ہوتی ہے۔ 

قانونی اجازت سے زیادہ مدت تک قیام (اوور سٹے) ، غیر قانونی دستاویزات اور مقامی قوانین کی خلاف ورزی پر  ڈی پورٹیشن کی کارروائی معمول کا عمل ہے۔

 وزارتِ داخلہ نے بتایا کہ پاکستانی شہری قانونی تقاضے پورے کر کے بدستور یو اے ای اور دیگر ممالک کے ویزے حاصل کر رہے ہیں۔ سوشل میڈیا پرجھوٹی خبریں مذموم مقاصد کے تحت پھیلائی جا رہی ہیں۔

وزارت داخلہ نے کہا،  پاکستانی شہریوں سے متعلق معاملات متعلقہ ممالک سے سفارتی چینلز کے ذریعہ اٹھائے جاتے ہیں۔ بیرونِ ملک پاکستانیوں کے حقوق اور مسائل ہر کیس کی بنیاد پر اٹھائے جاتے ہیں۔

وزارتِ داخلہ نے عوام سے غیر مصدقہ خبروں پر یقین نہ کرنے کی اپیل کی۔

یہ بھی پڑھیں:     بحرین میں ایرانی حکام کے ساتھ تعلقات رکھنے والے 14 افراد کو سزائیں