آزاد کشمیر سے پیپلزپارٹی کی بڑی وکٹ گرگئی، اہم شخصیت مسلم لیگ ن میں شامل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(حاشر احسن)آزاد کشمیر کی سیاست میں بڑی پیشرفت سامنے آئی ہے، پیپلز پارٹی کے چوہدری محمد رشید باضابطہ طور پر مسلم لیگ ن میں شامل ہوگئے ، اس سلسلے میں چوہدری محمد رشید کی وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام سے اہم ملاقات ہوئی۔
وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے مسلم لیگ ن کا مفکر پہنا کر باقاعدہ طور پر پارٹی میں شامل کیا، انجینئر امیر مقام نے چوہدری محمد رشید کو مسلم لیگ ن میں باقاعدہ خوش آمدید کہا، سابق وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر، وفاقی وزیر سردار محمد یوسف بھی اس موقع پر موجود تھے۔
وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے چوہدری محمد رشید کو گزشتہ روز وزارت سے برطرف کر دیا تھا، رانا ثناء اللہ سے ملاقات کرنے پر چوہدری محمد رشید کی وزارت سے برطرف کیا گیا تھا، مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے کارکنان کی بڑی تعداد نے چوہدری محمد رشید کا استقبال کیا۔
یہ بھی پڑھیں :انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 1 پیسے کمی