انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 1 پیسے اور اوپن مارکیٹ میں 5 پیسے سستا

May 08, 2026 | 17:20:PM
انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 1 پیسے اور اوپن مارکیٹ میں 5 پیسے سستا
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )انٹربینک میں امریکی ڈالر کی قیمت میں کمی ہوگئی ، اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 1 پیسے سستا ہوگیا ,انٹربینک میں ڈالر 278.71 روپے سے کم ہوکر 278.70روپے پر بند ہوا ۔ 

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر5 پیسے سستاہوکر 279.93 روپے کا ہوگیا , اوپن مارکیٹ میں یورو 8 پیسے مہنگا ہوکر  330.51 روپے,برطانوی پاونڈ 45 پیسے کمی سے 382.13 روپے پر پہنچ گیا۔  
اوپن مارکیٹ میں یو اے ای درہم 4 پیسے کمی سے  76.81 روپے جبکہ سعودی ریال 5 پیسے مہنگاہوکر 75.08 روپے پر پہنچ گیا ہے۔

واضح رہے کہ کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ اوپن مارکیٹ مستحکم رہی،انٹربینک میں ڈالر 1 پیسے سستا ہوگیا ،انٹربینک میں ڈالر 278.72 روپے سے کم ہوکر 278.71روپے پر بند ہوا۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر279.98 روپے پر مستحکم رہا جبکہ یورو 21 پیسے مہنگا ہو کر 330.43 روپے، برطانوی پاونڈ 51 پیسے مہنگا ہوکر 382.58 روپے ، یو اے ای درہم 15 پیسے مہنگا ہو کر 76.85 روپے کا ہوگیا، اوپن مارکیٹ میں سعودی ریال 17 پیسے سستا ہو کر 75.03 روپے پر پہنچ گیا۔

یہ بھی پڑھیں :جی میل کے اے آئی ٹول ہیلپ می رائٹ کو مزید بہتر بنا دیا گیا