جی میل کے اے آئی ٹول ہیلپ می رائٹ کو مزید بہتر بنا دیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) گوگل کی جانب سے اس کی مقبول ترین سروس جی میل کے آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹول ہیلپ می رائٹ کو اب مزید بہتر بنایا گیا ہے۔
گوگل کی جانب سے ایک بلاگ پوسٹ میں بتایا گیا کہ جیمنائی پر مبنی جی میل ٹول میں 2 پرسنلائز آپشنز کا اضافہ کیا گیا ہے،ایک آپشن contextualization کا ہے۔
یہ آپشن جی میل کو آپ کی گوگل ڈرائیو اور جی میل کے اس ٹول میں ای میل تحریر کرنے کے لیے آپ کی پروموٹ سے منسلک کرتا ہے اور پھر اس کے مطابق ای میلز تحریر کرنے کے لیے متعلقہ تفصیلات کو استعمال کرتا ہے۔
دوسرا آپشن ٹون اور سٹائل سے متعلق ہے اور یہ اے آئی کو متحرک کرکے ایسی ای میلز تحریر کرتا ہے جو آپ کی پرانی ای میلز کے انداز سے ملتی جلتی ہوتی ہیں۔
کمپنی نے بتایا کہ دونوں آپشنز میں ای میل کا انداز آپ کی تحریر کردہ ای میلز سے کافی حد تک ملتا جلتا ہوتا ہے۔
گوگل کی جانب سے ان فیچرز کا اعلان فروری 2026 میں کیا گیا تھامگر اب انہیں صارفین کے لیے متعارف کرانے کا اعلان کیا گیا ہے۔
یہ فیچرز ابھی بزنس اسٹارٹر، اسٹینڈرڈ اور پلس صارفین کو دستیاب ہوں گے۔
کمپنی نے بتایا کہ یہ فیچرز گوگل اے آئی پلس، پرو اور الٹرا صارفین کو بھی دستیاب ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں :