مولانا شیخ ادریس کی ٹارگٹ کلنگ؛ تحقیقات میں اہم پیش رفت
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ملک رحمان)مولانا شیخ ادریس کی ٹارگٹ کلنگ کے واقعے کی تحقیقات میں اہم پیش رفت سامنے آگئی۔
پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان کے خلاف پولیس اور سی ٹی ڈی کی ٹیموں کی جانب سےمشترکہ کارروائیاں جاری ہیں۔
اعلیٰ پولیس حکام کے مطابق وقوعہ کی جگہ کی30 گھنٹوں سے زیادہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی ہے،شہادت سے پہلے مولانا شیخ ادریس کی 15 دنوں کی نقل و حرکت کا ڈیٹا حاصل کیا جارہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن متاثرہونے کاامکان،نوٹم جاری
اعلیٰ حکام کے مطابق کیس سے متعلق اب تک 40 سے زیادہ افراد سے تفتیش کی جاچکی ہے،نادرا اور دیگر اداروں کی اس کیس کی تفتیش کے سلسلے میں معاونت حاصل کی جارہی ہے۔