اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن متاثرہونے کاامکان،نوٹم جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(طیب سیف)اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر آج سے 10 مئی کے دوران فلائٹ آپریشن متاثر ہونے کا امکان ہے۔
اس حوالے سے پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے نوٹم جاری کردیاہے ,نوٹم کے مطابق آپریشنل وجوہات کے باعث پروازوں کی آمد و روانگی میں تاخیر یا تبدیلی ہو سکتی ہے ۔
نوٹم میں اسلام آباد آنے والی پروازوں کو اضافی ہولڈنگ فیول ساتھ رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:9مئی مقدمات ؛خدیجہ شاہ کے ضامنوں کیخلاف کارروائی 11 مئی تک ملتوی
نوٹم کے مطابق 8 مئی کو صبح 10:45 سے دن 12:15 اور 9 اور 10 مئی کو رات 8 بجے سے رات 9 بجکر 15 منٹ کے دوران پروازوں کی آمد و روانگی متاثر ہوسکتی ہے۔