9مئی مقدمات ؛خدیجہ شاہ کے ضامنوں کیخلاف کارروائی 11 مئی تک ملتوی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(جمال الدین)نومئی مقدمات میں خدیجہ شاہ کے ضامنوں کیخلاف کارروائی 11 مئی تک ملتوی کر دی گئی۔
نو مئی مقدمات میں ضمانت کے بعد ٹرائل کیلئے پیش نہ ہونے کےمقدمہ میں عدالت نے خدیجہ شاہ کے2 ضامنوں کو طلبی کے نوٹس جاری کر رکھے ہیں۔
خدیجہ شاہ نے عسکری ٹاور حملہ کیس میں ضمانت کرائی تھی ،وہ 9 مئی کے ایک مقدمہ میں سزا کے بعد غائب ہے،عدالت نے خدیجہ شاہ کے ضامن جہانزیب اور مراد علی کو طلب کر رکھا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آٹے کی قیمت میں ایک بارپھربڑااضافہ،20کلوکاتھیلاکتنے کاہوگیا؟
عدالت نے ضامنوں کیخلاف کارروائی 11 مئی تک ملتوی کر دی۔
انسداد دہشتگردی عدالت کے جج منظر علی گل نے سماعت کی ،ضامنوں نے خدیجہ شاہ کی پانچ، پانچ لاکھ روپے کی ضمانت دی تھی ،عدالت نے دونوں ضامنوں کو آئندہ سماعت پر پیش ہونے کاحکم دے دیا۔