نئے پوپ کا انتخاب ہوگیا؛ چمنی سے سفید دھوئیں کا اخراج
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)ویٹی کن کے سینٹ پیٹرز کی چمنی سے سفید دھواں اٹھنے لگا جس کا مطلب ہے کہ کارڈینلز انکلیو میں نئے پوپ کے نام پر متفق ہوگئے ہیں۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سینٹ پیٹرز اسکوائر کے باہر موجود ہزاروں افراد میں اُس وقت خوشی کی لہر دوڑ گئی جب چمنی سے سفید دھواں اُٹھا۔سفید دھوئیں کو اُڑتا دیکھ کر وہاں موجود ہزاروں افراد نے نعرے لگائے اور جشن منایا جن میں نن اور عام افراد بھی شامل ہیں۔
ویٹیکن سٹی میں نئے پوپ کا انتخاب کم از کم 4 مرتبہ کی ووٹنگ کے بعد ہوا ہے, 133 رومن کیتھولک کارڈینلز نے نئے پوپ کے انتخاب کے لیے خفیہ ووٹنگ میں حصہ لیا تھا, رابرٹ پری ووسٹ پہلے امریکی پوپ ہیں اور وہ پوپ لیو چہار دہم کہلائیں گے۔
کیتھولک چرچ کے نئے پوپ روبرٹ پروسٹ ہیں جو جلد ہی وہ سینٹ پیٹرز بیسلکا کی بالکونی پر عوام کے سامنے آئیں گے، سیٹ پیٹرز کے باہر موجود ہزاروں افراد اس تاریخی لمحے کے شدت کے ساتھ منتظر ہیں جب نئے پوپ بالکونی میں آئیں گے۔
کیتھولک چرچ کی روایت کے مطابق ایک سینئر کارڈینل جلد ہی لاطینی زبان میں "Habemus Papam" (ہمیں نیا پوپ ملا ہے) کہہ کر عوام کو نئے پوپ کا نام بتایا۔
یاد رہے کہ پوپ فرانسس 24 اپریل کو انتقال کرگئے تھے جب کہ نئے پوپ کے انتخاب کے لیے دنیا بھر سے 133 کارڈینلز کا انکلیو میں اجلاس جاری تھا۔
اجلاس کے آج دوسرے روز ہی نئے پوپ کے نام پر اتفاق ہوگیا ہے جس کی اطلاع چمنی سے سفید دھوئیں کا اکراج کرکے کیا جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں :بھارت میں پاکستانی ویب سیریز، فلمیں، گانے، پوڈ کاسٹ نشر کرنے پر پابندی