بھارت میں پاکستانی ویب سیریز، فلمیں، گانے، پوڈ کاسٹ نشر کرنے پر پابندی

May 08, 2025 | 22:25:PM
بھارت میں پاکستانی ویب سیریز، فلمیں، گانے، پوڈ کاسٹ نشر کرنے پر پابندی
کیپشن: تصویر، فائل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بھارت کی جانب سے یک طرفہ بیانیے کو فروغ دینے کی کوششوں کو آگے بڑھاتے ہوئے اب اپنے ملک میں چلنے والے تمام او ٹی ٹی پلیٹ فارمز، میڈیا اسٹریمنگ سروسز اور ڈیجیٹل انٹرمیڈیریز کو پاکستان سے آنے والی ویب سیریز، فلموں، گانے، پوڈ کاسٹ اور دیگر میڈیا کانٹینٹ نشر کرنے سے روک دیا۔

خیال رہے کہ حالیہ برسوں میں پاکستانی ڈرامے اور ویب سیریز بھارت میں خاصے مقبول ہوئے ہیں اور بڑی تعداد میں بھارتی شائقین ان سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔

پہلگام حملے کے بعد بھارت نے ہمیشہ کی طرح الزام پاکستان پر دھرتے ہوئے سب سے پہلے پاکستانی یوٹیوب چینلز پر پابندی لگائی، اس کے بعد پاکستانی سیلیبریٹیز کے اکاؤنٹ کو بھی بند کر ڈالا۔

جس کے بعد 7 اور 8 مئی کی رات بھارت نے اپنے جنگی جنون کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کے شہری علاقوں کو نشانہ بنایا جس میں 26 بے گناہ شہری شہید ہوئے تاحال بھارت کی جانب سے جارحیت کا سلسلہ جاری ہے جس کے تحت اس نے درجنوں ڈرونز پاکستان میں بھیجے جنہیں تباہ کر دیا گیا ہے۔

اسی دوران او ٹی ٹی پلیٹ فارمز کے لیے یہ ایڈوائزری 8 مئی 2025، انفارمیشن ٹیکنالوجی (انٹرمیڈیری گائیڈ لائنز اینڈ ڈیجیٹل میڈیا ایتھکس کوڈ) رولز، 2021 کے حصہ II کے تحت جاری کی گئی۔

اس سے ظاہر ہو رہا ہے کہ بھارت پاکستان کے انٹرٹینمنٹ مواد کو بھی خطرے کے طور پر دیکھتا ہے کیوںکہ قانون کی یہ شق کہتی ہے کہ پبلشرز 'اس بات کو یقینی بنائیں کہ میزبانی یا نشر ہونے والا مواد ہندوستان کی خودمختاری، عوامی نظم و نسق، قومی سلامتی، انضمام کے لیے خطرہ نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں :پاکستان کے جے 10 طیارے نے بدھ کو 2 بھارتی طیارے مار گرائے، امریکی عہدیدار