پاک بھارت کشیدگی: سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ کل پاکستان کا دورہ کریں گے

May 08, 2025 | 21:09:PM
پاک بھارت کشیدگی: سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ کل پاکستان کا دورہ کریں گے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں سعودی وزیرمملکت برائے خارجہ کل پاکستان کا دورہ کریں گے۔

ذرائع کے مطابق سعودی وزیرمملکت برائے خارجہ عادل الجبیر کل اپنے پاکستانی ہم منصب سے ملاقات کریں گے کیونکہ پاک بھارت کشیدگی کم کرنے کے لئے سعودی عرب سرگرم ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ مہمان وزیرمملکت برائے خارجہ آج بھارتی دارلحکومت میں تھے، وہ اپنے دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف سے بھی ملاقات کریں گے۔
 

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - قومی
ٹیگز: