بلی کا ساڑھے آٹھ فٹ چھلانگ سے نیا ریکارڈ قائم

May 08, 2025 | 20:47:PM
بلی کا ساڑھے آٹھ فٹ چھلانگ سے نیا ریکارڈ قائم
کیپشن: تصویر، فائل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)امریکی ریاست ٹیکساس کی ایک بلی نے آٹھ فٹ سے زیادہ چھلانگ لگا کر ریکارڈ قائم کر دیا۔ اس حوالے سے بتایا جاتا ہے کہ ٹیکساس کی ایک ہائی فلائنگ بلی نے اس وقت گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کیا جب اس نے 8 فٹ اور 5 انچ فاصلے تک چھلانگ لگائی۔ 

یہ بلی جس کا نام آسکر اور اسکی عمر سات برس ہے، ڈیلاس کے ایک رہائشی تھیوڈور شیلز کی ملکیت ہے۔ اس نے اب کسی بھی بلی کی جانب سے سب سے زیادہ طویل چھلانگ لگانے کا گنیز ورلڈ ریکارڈ باضابطہ طور پر حاصل کرلیا ہے۔

تھیوڈور شیلز کے مطابق اسکی بلی نے یہ ریکارڈ قائم کرنے کے لیے مختلف ٹرکس پر کام کیا جس میں بیٹھنا، مشقیں کرنا اور کوششیں شامل ہیں۔ 

دو سال قبل بلی نے جمپنگ ٹرکس میں اپنی دلچسپی ظاہر کی۔ پہلے پہل تو اس نے چند انچ کی چھلانگیں لگائیں، جس کے بعد یہ چند فیٹ تک پہنچ گئی اور اس دوران اس نے ایک ہزار بار اسکی پریکٹس کی اور آج وہ اس مقام پر ہے۔ 

تھیوڈور شیلز نے گنیز ورلڈ ریکارڈ حکام کو بتایا کہ یہ بہت پیاری سی بلی ہے اور ہمیں ذرا سا بھی اندازہ نہیں تھا کہ یہ ورلڈ ریکارڈ قائم کریگی۔

یہ بھی پڑھیں :روپے کے مقابلے میں ڈالر مزید مہنگا،نئی قیمت جانیے