سرکاری میڈیکل یونیورسٹیز اور کالجز میں 9 اور 10 مئی کی چھٹی 

May 08, 2025 | 18:36:PM
سرکاری میڈیکل یونیورسٹیز اور کالجز میں 9 اور 10 مئی کی چھٹی 
کیپشن: کمرہ امتحان، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زاہد چودھری)پنجاب کے سرکاری اور نجی سکولوں میں تعطیلات کے بعد سرکاری میڈیکل یونیورسٹیز اور کالجز میں 9 اور 10 مئی کی چھٹی کا اعلان کردیاگیا۔

محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ نے سرکاری میڈیکل کالجز و یونیورسٹیز میں 2 روزہ تعطل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔نوٹیفکیشن کے مطابق پروفیسرز سمیت فیکلٹی ممبران ٹیچنگ ہسپتالوں میں ڈیوٹی دیں گے ۔ سرکاری میڈیکل یونیورسٹیز و کالجز کے صرف طلبا کو چھٹی دی گئی ہے ۔ سرکاری میڈیکل یونیورسٹیز و کالجز کے 9 ، 10 مئی کو ہونے والے امتحانات بھی  ملتوی کر دیئے گئے۔

یہ بھی پڑھیں:سوناہزاروں روپے سستا ،فی تولہ کتنے کاہوگیا؟جانیے