رافیل طیاروں اور بھارت کے غرور کو زمین بوس کردیا: راجہ پرویز اشرف
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)سابق وزیراعظم اور پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ بھارت کو جن رافیل طیاروں پر غرور تھا انہیں زمین بوس کر دیا، ہمیں اپنی افواج پر فخر ہے،فالس فلیگ آپریشن کے بعد رات کی تاریکی میں بھارت نے حملہ کیا، ہماری مسلح افواج نے بھرپور انداز میں جواب دیا۔
قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ مودی کی سیاست نفرت پر مبنی ہے، وہ ہمیشہ من گھڑت کہانیاں سنا کر پاکستان پر الزام لگاتا ہے،ان کا کہنا ہے کہ بھارت ہمیشہ ہمارے سویلین پہ حملے کرتا ہے، پاکستان نے صرف ملٹری اہداف کو نشانہ بنایا، پوری قوم کو اپنی افواج پر فخر ہے۔