سوئی گیس کےبلوں میں لیوی ٹیکس کانفاذلاہورہائیکورٹ میں چیلنج
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ملک اشرف)سوئی گیس صارفین کےحوالےسےبڑی خبرآگئی،سوئی گیس کےبلوں میں لیوی ٹیکس کانفاذلاہورہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔
لاہورہائیکورٹ نےسوئی گیس کےبلوں میں لیوی ٹیکس کانفاذمعطل کردیاجبکہ عدالت نےافسران کوفروری 2025کےبلوں میں لیوی ٹیکس کی وصولی سے بھی روک دیاہے۔
دوسری طرف عدالت نے اوفاق ، اوگرا،ایم ڈی سوئی نادرن گیس ودیگرفریقین کونوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کیا ہے۔
جسٹس انوارحسین نےبھمرا ٹیکسٹائل مل سمیت دیگرکی درخواستوں پرسماعت کی،درخواستگزارنےوفاق کےسوئی گیس کےبلوں میں لیوی ٹیکس کےنفاذکوچیلنج کیاتھا۔
مزید پڑھیں:پنجاب : سول ڈیفنس اور ریسکیو 1122 کی مشقیں
محکمہ سوئی گیس کی جانب سےڈپٹی چیف آفیسرلاءسوئی گیس عمران جاویدپیش ہوئے،وکیل کے مطابق وفاق نےسوئی گیس کےبلوں میں لیوی ٹیکس کےنفاذکےآرڈینس 2025جاری کیا۔
درخواست گزار کے وکیل کے مطابق آرڈیننس کااطلاق فروری2025کےبلوں پرنہیں کیاجاسکتا،آرڈیننس کےاجراکےبعدلیوی ٹیکس کانفاذکیاجاسکتاہے،پہلےہی تاریخوں پرنہیں۔
درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت سوئی گیس کے فروری کے بلوں میں لیوی ٹیکس کا نفاذ کالعدم قرار دے ۔