پنجاب : سول ڈیفنس اور ریسکیو 1122 کی مشقیں

May 08, 2025 | 11:12:AM
پنجاب : سول ڈیفنس اور ریسکیو 1122 کی مشقیں
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے میں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی تیاری کے لیے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے سول ڈیفنس اور ریسکیو 1122 کی فرضی مشقوں کا آغاز کرا دیا ہے، اس اقدام کا مقصد کسی بھی ناگہانی آفت یا ہنگامی صورتحال میں فوری، مؤثر اور منظم ردِعمل کو یقینی بنانا ہے۔

ترجمان کے مطابق محکمہ سول ڈیفنس کو مکمل طور پر فعال کر دیا گیا ہے اور پنجاب کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں شہری دفاع کی مشقیں جاری ہیں، وزیراعلیٰ نے ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ ان مشقوں کی سخت مانیٹرنگ کریں تاکہ ان کی افادیت کو جانچا جا سکے۔

مزید پڑھیں:وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پرڈی جی پی آر آفس میں کنٹرول روم قائم

ریسکیو 1122 نے بھی مختلف شہروں میں موک ایکسرسائز کا آغاز کر دیا ہے تاکہ عملی تربیت کے ذریعے اہلکاروں کی صلاحیتوں میں مزید بہتری لائی جا سکے۔

اس وقت راولپنڈی، مری، جہلم، چکوال، سرگودھا، نارووال، گوجرانوالہ، ساہیوال، پاکپتن، ملتان، مظفرگڑھ، لیہ، وہاڑی اور دیگر شہروں میں مشقیں جاری ہیں۔

وزیراعلیٰ نے سول ڈیفنس اور ریسکیو اداروں کو ہمہ وقت مستعد رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہنگامی حالات میں شہریوں کی رہنمائی اور مدد سول ڈیفنس کے ذریعے یقینی بنائی جائے۔

یہ فیصلہ پنجاب حکومت کی جانب سے عوامی تحفظ کو اولین ترجیح دینے کی عکاسی کرتا ہے اور مستقبل میں کسی بھی بحران سے نمٹنے کے لیے ایک مضبوط حکمت عملی کی بنیاد فراہم کرتا ہے۔