پاکستان کے حملوں کا خوف ؛ممبئی، دہلی، گجرات اور امرتسر میں مکمل بلیک آؤٹ ،ایمرجنسی سائرن بج  گئے

May 08, 2025 | 02:10:AM
پاکستان کے حملوں کا خوف ؛ممبئی، دہلی، گجرات اور امرتسر میں مکمل بلیک آؤٹ ،ایمرجنسی سائرن بج  گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستان کے حملوں کے خوف کے باعث ممبئی، دہلی، گجرات اور امرتسر میں مکمل بلیک آوٹ کردیاگیا،ایمرجنسی سائرن بج گئے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے حملوں سے خوفزدہ بھارت نے اپنے اہم شہروں میں مکمل بلیک آؤٹ کر دیا ،ممبئی، دہلی ،گجرات میں لائٹس بندکر دی گئیں اور ایمرجنسی سائرن بج گئے۔

امرتسر کی ضلعی انتظامیہ نے بھی شہر میں مکمل بلیک آؤٹ کردیا،اس حوالے سے سوشل میڈیا پر مختلف ویڈیو بھی سامنے آ رہی ہیں جہاں لوگ فائر بال دیکھ کر خوفزدہ ہیں۔

امرتسر ضلعی انتظامیہ  کا شہریوں سے کہنا ہے کہ تمام لوگ اپنے گھروں میں رہیں ،باہر کی تمام روشنیاں بند رکھیں، ڈی پی آر او امرتسر کا کہناتھا کہ گھبرائیں نہیں اور گھروں سے باہر جمع نہ ہوں۔

دیگر کیٹیگریز: دنیا
ٹیگز: