لاہور؛ 10سالہ گھریلوملازمہ سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار

May 08, 2024 | 09:30:AM
لاہور؛ 10سالہ گھریلوملازمہ سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عابد چوہدری)لاہور میں ملت پارک کے علاقے میں  10 سالہ گھریلوملازمہ سے مبینہ زیادتی کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا ہے۔

پولیس کے مطابق  متاثرہ لڑکی کے والد کی مدعیت میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

پولیس کاکہنا ہے کہ 10سالہ بچی ملزم سلمان کے گھر ملازمہ تھی،ملزم 2ماہ تک بچی کو جنسی تشدد کانشانہ بناتا رہا،بچی کو طبی معائنے کے لیے سروسز ہسپتال منتقل کردیاگیاہے ۔