سجل علی اور احد رضا میر کی شادی میں شرکت، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

May 08, 2023 | 13:05:PM
سجل علی اور احد رضا میر کی شادی میں شرکت، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) سجل علی اور احد رضا میر کی ایک شادی میں شرکت کے بعد سوشل میڈیا پر تصاویر وائرل ہو گئیں ہیں جنہوں نے صارفین کے درمیان نئی بحث کا آغاز کر دیا ہے۔

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے نامور نام سجل علی اور احد رضا میر اپنے اپنے اہلِ خانہ کے ہمراہ عالمی شہرت یافتہ سلیبرٹی مینجر حامد حسین کے بیٹے کی شادی میں شریک ہوئے۔ سپر سٹار اداکاروں کی شادی میں شرکت کے بعد تصاویر سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اب  کسی پر بھروسہ نہیں: جنت مرزا

ماڈل و اداکارہ سجل علی اور اداکار احد رضا میر نے اپنی اپنی فیملی کے ہمراہ تصاویر بنوائی لیکن دونوں خاندانوں کی ایک ساتھ ایک بھی تصویر شیئر نہیں کی گئی۔ جس کے بعد دونوں شوبز سٹار کی پرستاروں میں تشویش کی لہر دوڑ رہی ہے۔ مداحوں کا کہنا ہے کہ اب انہیں یقین ہو گیا ہے کہ دونوں نے علیحدگی اختیار کر لی ہے اور دونوں اب ایک ساتھ نہیں ہیں۔ 

واضح رہے کہ گزشتہ برس مارچ میں سجل علی اور احد میر کی علیحدگی کی خبریں سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں لیکن دونوں کی جانب سے فی الحال طلاق کے حوالے سے کسی قسم کا کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔

سجل علی، احد رضا میر کے علاوہ عائشہ عمر، خوشحال خان، علی انصاری، ندیم بیگ، امرخان سمیت دیگر فنکاروں اور اہم شخصیات نے شادی کی تقریب میں شرکت کی تھی۔