عمران خان کا ایبٹ آباد جلسے کے حوالے سے وزیراعلیٰ محمود خان سے شکوہ ، ویڈیو وائرل 

May 08, 2022 | 19:57:PM
تحریک انصاف کے چیئرمین، عمران خان، ایبٹ آباد، شکوے کی ویڈیو، وائرل،
کیپشن: عمران خان ایبٹ آباد میں سٹیج پر بیٹھے ہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے ایبٹ آباد میں چھوٹے گراﺅنڈ میں جلسہ رکھنے پرتحریک انصاف خیبرپختونخوا قیادت اور ضلعی انتظامیہ سے شکوے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونیوالی ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان ایبٹ آباد میں جلسے کیلئے ہیلی کاپٹر پر پہنچے تو ان کا استقبال وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان اور صوبائی رہنماﺅں نے کیا اس موقع پر سابق وزیراعظم عمران خان کو یہ شکوہ کرتے ہوئے سنا گیا کہ ”آپ نے اتنی چھوٹی گراﺅنڈ میں جلسہ رکھا ہے“۔

یہ بھی پڑھیں: اگست2023 تک مدت پوری کریں گے،وزیراعظم شہبازشریف