سعودی عرب میں رہائشی علاقے پر ایرانی ڈرون حملے میں 2 افراد جاں بحق

Mar 08, 2026 | 23:26:PM
سعودی عرب میں رہائشی علاقے پر ایرانی ڈرون حملے میں 2 افراد جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سعودی عرب میں رہائشی علاقے پر ایرانی ڈرون حملے میں 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔ اس حملے میں متعدد شہری  زخمی ہوگئے۔

سعودی عرب کے سول ڈیفنس  حکام نے تصدیق کی ہے کہ خرج میں سویلین رہائشی علاقے پر ڈرون حملے میں دو افراد جاں بحق  ہو گئے اور  12افراد زخمی بھی ہوئے۔ ڈرون حملے میں نشانہ بننے والے   بھارتی اور بنگلہ دیشی باشندے تھے۔

ایران نے متحدہ عرب امارات  پر  بھی ایک بار پھر میزائل اور ڈرون سے حملہ کیا، امارات کے  حکام کے مطابق فضائی دفاعی نظام  کے ذریعے میزائلوں اور ڈرون کو روک رہے ہیں، کویت میں ایک بار پھر دھماکے،سائرین بج اٹھے۔

آج اتوار کے روز  عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل احمد ابوالغیط نے ایک بیان میں کہا کہ خلیجی ممالک میں ایرانی حملوں کی مذمت کرتے ہیں، خلیجی ممالک میں شہری اہداف کو نشانہ بنانا بڑی غلطی ہے۔

آج اتوار کے روز سعودی عرب، امارات اور قطر کی قیادت نے ایران سے مزید کسی حملے کی صورت میں سخت جواب دینے کے اعلانات کئے۔ تاہم اب تک ایرانی حملوں کا کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔ 

دیگر کیٹیگریز: دنیا
ٹیگز: