ایران پر جنگ مسلط کرنے کے خلاف امریکا میں لوگ سڑکوں پر نکل آئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک )ایران پر جنگ مسلط کرنے کے خلاف امریکا میں لوگ سڑکوں پر نکل آئے۔ واشنگٹن، نیویارک اور کیلی فورنیا میں ایران جنگ کے خلاف بھرپور احتجاج کیا گیا۔
خبر ایجنسی کے مطابق مظاہرین نے ایران پر بمباری روکنے کے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے، ایران کے خلاف جنگ بند کرنے کے نعرے بھی لگائے گئے۔ مظاہرین نے ایرانی عوام کو اپنا مستقبل خود طے کرنے کا حق دینے کا مطالبہ کیا۔
دوسری جانب روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ اب وہ وقت آگیا کہ سلامتی کونسل کے پانچ مستقل ارکان کا سربراہی اجلاس بلایا جائے۔
روسی وزیرِ خارجہ نے کہا کہ روسی صدر نے سلامتی کونسل کے مستقل ارکان کے سربراہی اجلاس بلانے کی تجویز دی تھی۔
یہ بھی پڑھیں؛ اوسلو میں امریکی سفارت خانے کے باہر دھماکا، تحقیقات شروع