اوسلو میں امریکی سفارت خانے کے باہر دھماکا، تحقیقات شروع
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں امریکی سفارت خانے کے احاطے کے قریب آج علی الصبح ایک دھماکا ہوا جس کے بعد سیکیورٹی اداروں نے بڑے پیمانے پر تحقیقات شروع کردی ہیں۔
واقعے کی نوعیت اور اس میں ملوث افراد کے بارے میں ابھی تک تفصیلات جاری نہیں کی گئیں،یہ دھماکا علی الصبح ناروے کے شہر اوسلو میں واقع ریاستہائے متحدہ کے سفارت خانے کے احاطے کے قریب پیش آیا۔ دھماکے کی آواز قریبی علاقے میں دور تک سنی گئی جبکہ واقعے میں معمولی نقصان کی اطلاعات ہیں اور شواہد ایک ہدفی حملے کی طرف اشارہ کرتے ہیں۔
اوسلو پولیس کے بیان کے مطابق یہ واقعہ مقامی وقت کے مطابق رات قریباً ایک بجے پیش آیا تاہم اس میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
ایک پولیس اہلکار نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ دھماکا قونصلر سیکشن کے داخلی دروازے کے قریب ہوا۔ واقعے کی اصل وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی تاہم پولیس ایک یا ایک سے زیادہ مشتبہ افراد کی تلاش کررہی ہے اور اس مقصد کے لیے کتوں، ڈرونز اور ہیلی کاپٹروں کی مدد لی جا رہی ہے۔
واقعے کے بعد ناروے کی وزیرِ انصاف و عوامی سلامتی آسٹری ہینسن نے اس واقعے کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے کہاکہ پولیس وسیع وسائل کے ساتھ تحقیقات کررہی ہے۔
انہوں نے واضح کیاکہ فی الحال عام شہریوں کے لیے کسی خطرے کے شواہد موجود نہیں ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : زمبابوے کی خاتون بیٹر کیوی بائولر کے تیز بائونسر سے زخمی، ہسپتال منتقل