چاغی میں 200 ایکڑ پر کاشت کی گئی پوست کی فصل تلف کر دی گئی

Mar 08, 2026 | 21:57:PM
چاغی میں 200 ایکڑ پر کاشت کی گئی پوست کی فصل تلف کر دی گئی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )چاغی میں کرودو کے علاقے میں’’ پوست‘‘ کی کاشت کے خلاف کاروائی  کے دوران محکمہ ایکسائز ، اے این ایف اور دیگر اداروں نے 200 ایکڑ اراضی پر کاشت کی گئی پوست کی فصل تلف کر دی ہے۔

سیکیورٹی اداروں کے اعلامیہ کے مطابق کاروائی کے دوران آبپاشی کے لیے نصب سولر ٹیوب ویل سسٹم کی پلیٹس کو بھی ناکارہ بنادیا گیا ، بلوچستان کے مختلف علاقوں میں ایک مرتبہ پھر پوست کی کاشت کے خلاف کاروائی شروع ہوگئی ہے ۔

پولیس ذرائع کے مطابق گزشتہ سال سے اب تک 55ہزار  ایکڑ  اراضی پر پوست کی کاشت کو تلف کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں :پاکستان اپنی خودمختاری پر سمجھوتہ نہیں کرے گا: اسحاق ڈار