سندھ اور بلوچستان کے تمام سی این جی اسٹیشنز غیر معینہ مدت کے لئے بند
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اشرف خان)ماہ رمضان میں گیس کا بحران شدت اختیار کر گیااورسی این جی استعمال کرنے والے صارفین کے لیے بری خبرآگئی۔
سی این جی سیکٹر کو گیس کی فراہمی غیر معینہ مدت کے لیے بند کر دی گئی،سندھ اور بلوچستان کے تمام سی این جی اسٹیشنز غیر معینہ مدت کے لئے بند کردیئے گئے ہیں۔
ایس ایس جی سی کے مطابق گھریلو صارفین کو گیس کی بلا تعطل فراہمی کے لیے سی این جی شعبے کو گیس بند کی جارہی ہے،گھریلو اور کمرشل صارفین کو سحر و افطار میں گیس فراہم کی جارہی ہے۔
ایس ایس جی سی کے مطابق کراچی میں صبح 8 بجے سے دوپہر 3 بجے تک گیس بند کی جارہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:بنگلہ دیش: افواہوں کے باعث پیٹرول پمپس پر رش، حکومت کا وافر ذخائر کا دعویٰ
آل پاکستان پیٹرولیم اینڈ سی این جی ایسوسی ایشن کاکہناہے کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 55 روپے اضافہ ناقابل برداشت بوجھ عوام پر ڈالا گیا ہے،متبادل ایندھن کی بندش کی ایسوسی ایشن سختی سے مذمت کرتی ہے۔