بنگلہ دیش: افواہوں کے باعث پیٹرول پمپس پر رش، حکومت کا وافر ذخائر کا دعویٰ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ٖڈیسک )بنگلہ دیش حکومت نے کہا ہے کہ ملک میں ایندھن کے وافر ذخائر موجود ہیں اور قلت کا کوئی خطرہ نہیں۔
حکام کے مطابق 2 آئل ٹینکر پیر کو پہنچ جائیں گے جس سے سپلائی مزید بہتر ہو جائے گی۔
مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کی خبروں کے بعد ڈھاکا سمیت مختلف شہروں میں پیٹرول پمپس پر رش دیکھنے میں آیا اور شہریوں نے اضافی ایندھن خریدنا شروع کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں:سیاست کا حصہ بننے کی حقیقت ، ابرار الحق نے نوجوانوں کو اہم پیغام دیدیا
حکام کا کہنا ہے کہ یہ صورتحال زیادہ تر گھبراہٹ میں خریداری کے باعث پیدا ہوئی جبکہ نئی کھیپیں پہنچنے اور ڈپو سے باقاعدہ سپلائی بحال ہونے کے بعد حالات جلد معمول پر آ جائیں گے۔