اب سیاست کا حصہ نہیں، فیصلے کے پیچھے کی حقیقت سب جانتے ہیں:ابرار الحق 

Mar 08, 2026 | 14:01:PM
اب سیاست کا حصہ نہیں، فیصلے کے پیچھے کی حقیقت سب جانتے ہیں:ابرار الحق 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )پاکستان کے معروف گلوکار اور سماجی کارکن ابرار الحق نے کہا ہے کہ میں اب سیاست کا حصہ نہیں اور اس فیصلے کے پیچھے کی حقیقت سب جانتے ہیں۔

 نجی پروگرام میں حاضرین نے ان سے سوال کیا کہ انہوں نے تحریک انصاف کیوں چھوڑ دی۔

اس سوال کے جواب میں ابرار الحق نے کہا کہ اس تفریحی پلیٹ فارم پر سیاست پر بات نہیں ہونی چاہیے، بعض باتیں واضح اور سب کے سامنے ہیں، اس لیے میں اس معاملے کی تفصیل میں نہیں جانا چاہتا۔

 انہوں نے مزید کہا کہ میں اب سیاست میں نہیں ہوں اور سب جانتے ہیں کہ ایسا کیوں ہوا، میں نوجوانوں کو یہ پیغام دینا چاہتا ہوں کہ ہمیں یہ باور کروا دیا گیا ہے کہ یہ ملک ٹھیک نہیں ہو سکتا اور کرپشن ختم نہیں ہو سکتی۔

 یہ بھی پڑھیں:عتیقہ اوڈھو  کی  فہد مصطفٰی سے معافی ، اہم انکشاف سامنے آگیا

ان کے مطابق معاشرے کو اس حد تک مایوس کر دیا گیا ہے کہ اچھے لوگ آگے آنے کے بارے میں سوچتے ہی نہیں، جبکہ دانستہ طور پر اچھے لوگوں کو آگے آنے سے روکا جاتا ہے تاکہ ملک میں بہتری نہ آ سکے اور بدعنوان عناصر ہی حکمرانی کرتے رہیں۔

ابرار الحق نے کہا کہ نوجوانوں کو آگے آنا چاہیے کیونکہ یوتھ پارلیمنٹ جیسے پلیٹ فارمز کے فوائد کا اندازہ بہت کم لوگوں کو ہے۔