صدریو اے ای اور امیرِ قطر کے درمیان اہم ٹیلی فونک رابطہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)یو اے ای کے صدر اور امیرِ قطر کے درمیان اہم ٹیلی فونک رابطہ ہواہے جس میں مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی، علاقائی سلامتی اور استحکام پر تبادلہ خیال ہوا۔
دونوں رہنماؤں شیخ محمد بن زاید آل نہیان اور شیخ تمیم بن حمد آل ثانی کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور مشترکہ مفادات کے امور پر بھی بات چیت ہوئی،اس کے علاوہ خطے میں سلامتی اور استحکام کیلئے مربوط سفارتی روابط اور علاقائی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیاگیا۔
یہ بھی پڑھیں:امیر قطر کا ڈونلڈ ٹرمپ سے ٹیلی فونک رابطہ،خطےکی صورتحال پر تبادلہ خیال
دونوں رہنماؤں نے اس بات پر بھی اتفاق کیاکہ کشیدگی میں کمی اور امن و استحکام برقرار رکھنے کیلئے سفارتی کوششیں ضروری ہیں۔