انوشکا اور کوہلی کی شادی تقریب میں کون شریک ہوا،ویڈنگ فوٹوگرافر نے کیا کہہ دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب رپورٹ)بھارت میں شادیوں کی تصویر کشی کرنیوالے مشہور ویڈنگ فوٹوگرافر جوزف رادھک نے انکشاف کیا ہے کہ انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کی شادی ایک گھر کی تقریب یعنی ہاؤس پارٹی جیسی تھی۔ شادی کی تقریب میں صرف 40 افراد نے شرکت کی ۔
رپورٹ کے مطابق انوشکا شرما اور ویرات کوہلی دسمبر 2017 میں اٹلی میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ اس شادی کی تقریب میں صرف 40 افراد نے شرکت کی ۔حال ہی میں ویڈنگ فوٹوگرافر جوزف رادھک نے انوشکا اور ویرات کی شادی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ’میری شادی بھی 2017 میں ہوئی تھی اور اسی سال میری ٹیم نے ویرات انوشکا کی شادی کی فوٹوگرافی کی، شادی کی تقریب ایک ہاؤس پارٹی جیسی تھی جو کہ پرفیکٹ تھی جس میں ہر ایک نے انجوائے کیا‘۔اس سے قبل ویڈنگ فلم میکر وشال پنجابی نے بھی ویرات اور انوشکا کی شادی کو ’خوبصورت‘ کہا تھا۔وشال پنجابی نے بتایا تھا کہ انوشکا ویرات کی شادی میں ان کے والدین، خاص کولیگز اور دوستوں سمیت صرف 40 افراد نے شرکت کی تھی۔
یاد رہے کہ انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کی پہلی ملاقات 2013 میں ایک ٹی وی کمرشل کی شوٹنگ کے دوران ہوئی جس کے بعد دونوں شخصیات نے اپنے تعلق کو سب سے چھپائے رکھا۔2017 میں ویرات انوشکا اٹلی میں ایک چھوٹی سی تقریب میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔
یہ بھی پڑھیں:اڈیالہ جیل کے باہر احتجاجی کیمپ، تحریک انصاف نے آج شام اجلاس طلب کرلیا