اڈیالہ جیل کے باہر احتجاجی کیمپ، تحریک انصاف نے آج شام اجلاس طلب کرلیا

Mar 08, 2025 | 19:02:PM
اڈیالہ جیل کے باہر احتجاجی کیمپ، تحریک انصاف نے آج شام اجلاس طلب کرلیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(طیب سیف) تحریک انصاف کے سیکرٹری جنزل سلمان اکرام راجہ نےاڈیالہ جیل کے باہر پی ٹی آئی کے احتجاجی کیمپ کے معاملے پر پی ٹی آئی کا اہم ترین اجلاس آج شام کو طلب کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کا اہم اجلاس افطار کے بعد پشاور میں ہو گا،پی ٹی آئی پنجاب کی تمام اسٹیک ہولڈرز کو پشاور بلا لیا گیا، اس اجلاس میں عالیہ حمزہ سمیت پی ٹی آئی کے دیگر عہددار شرکت کریں گے۔پی ٹی آئی پنجاب نے اجلاس لاہور میں بلانے کا مطالبہ کیا تھا، تاہم تحریک انصاف کے سیکرٹری جنزل سلمان اکرام راجہ نے لاہور کی بجائے اجلاس پشاور طلب کیا ہے۔اجلاس میں اڈیالہ جیل کے باہر احتجاجی کیمپ لگانے کا فیصلہ کیا جائےگا۔

پی ٹی آئی پنجاب میں اڈیالہ جیل کے باہر کیمپ لگانے کی تیاریاں مکمل کر رکھی ہیں۔ تحریک انصاف  کی مرکزی قیادت کی منظوری کے بعد کیمپ لگایا جائے گا۔کیمپ لگانے کا فیصلہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں میں رکاوٹوں پر کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سینیٹر اعجاز چودھری کے پروڈکشن آرڈرز پر عملدر آمد نہ ہونے کا معاملہ استحقاق کمیٹی کے سپرد