ملک میں بارش برسانے والا سسٹم کب داخل ہوگا؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
( 24 نیوز)ملک میں بارش برسانے والا سسٹم کب داخل ہوگا، اس حوالے سے محکمہ موسمیات کی جانب سے پیش گوئی کردی گئی ہے۔
صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب بھر میں خشک موسم کا سلسلہ جاری ہے جب کہ درجہ حرارت میں بھی خشک موسم کی وجہ سے بتدریج اضافہ ہو رہا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کل اتوار اور پرسوں پیر کو لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بادل رہیں گے لیکن بارش کے امکانات کم ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:سعودی عرب میں بارشیں اور ژالہ باری، صحرا ئی علاقے نے سفید چادر اوڑھ لی
ماہرین نے بتایا کہ 12 مارچ سے بارش برسانے والا سسٹم پاکستان میں داخل ہوگا۔ 12اور13 مارچ لاہور سمیت پنجاب کے متعدد اضلاع میں بارش کے امکانات ہیں۔
آج لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 17ڈگری جب کہ زیادہ سے زیادہ 27ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کے امکانات ہیں۔