سابق ورلڈ چیمپئن مائیک ٹائی سن ایک بار پھر رنگ میں اتریں گے

Mar 08, 2024 | 15:03:PM
سابق ورلڈ چیمپئن مائیک ٹائی سن ایک بار پھر رنگ میں اتریں گے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24news.tv
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)لاتیں چلیں گی،مکے برسیں گے،باکسنگ کی دنیا کے سابق ہیوی ویٹ ورلڈ چیمپئن مائیک ٹائیسن کئی برس بعد ایک بار پھر رنگ اتریں گے۔


ٹائی سن لیجنڈری باکسر یوٹیوبر سے باکسر بننے والے جیک پال سے مقابلے کے لیے رنگ میں اتریں گے۔دونوں کے درمیان یہ باکسنگ میچ 20 جولائی کو ڈیلاس کے اے ٹی اینڈ ٹی اسٹیڈیم میں ہوگا، جسے اسٹریمنگ سروس نیٹ فلکس پر لائیو نشر کیا جائے گا۔یہ اسٹریمنگ پلیٹ فارم میں کسی اسپورٹس ایونٹ کی پہلی لائیو نشریات ہوگی۔

مائیک ٹائیسن کی عمر 57 سال جبکہ جیک پال کی 27 سال ہے۔

ضرورپڑھیں:مریم نواز کی تقریر کے دوران  لیڈی پولیس آفیسر بے ہوش ہوگئی 

جیک پال نے گزشتہ سال ایک باکسر اور رئیلٹی ٹی وی اسٹار ٹومی فیوری سے بھی مقابلہ کیا تھا جس میں انہیں شکست کا سامنا ہوا تھا، مگر اس مقابلے سے انہیں 90 لاکھ ڈالرز کی آمدنی ہوئی تھی۔مجموعی طور پر وہ 10 باکسنگ مقابلوں کا حصہ بن چکے ہیں جن میں سے 9 میں انہیں کامیابی حاصل ہوئی اور وہ اب ورلڈ چیمپئن بننے کا خواب دیکھ رہے ہیں۔

یاد رہے کہ مائیک ٹائیسن نے اپنے کیرئیر میں 58 مقابلوں میں شرکت کی اور 50 میں کامیابی حاصل کی، جن میں سے 44 میں انہوں نے اپنے حریف کو ناک آؤٹ کیا۔