پنجاب اسمبلی میں صدارتی انتخاب کیلئے پولنگ کل ہوگی

Mar 08, 2024 | 13:10:PM
پنجاب اسمبلی میں صدارتی انتخاب کیلئے پولنگ کل ہوگی
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(راؤ دلشاد)پنجاب اسمبلی میں صدارتی انتخاب  کے لیے پولنگ کل ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق   پنجاب اسمبلی میں کل صدر کے انتخاب  کے لیے پولنگ ہوگی،پولنگ کا عمل صبح 10  بجے سے  شام 4 بجے تک  جاری رہے گا۔

الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی کے ایوان کو کل  کے لیے پولنگ اسٹیشن قرار دے دیا،ارکان اسمبلی  کے لیے صدارتی انتخاب کا ہدایت نامہ جاری کردیا گیا۔

ارکان اسمبلی کووٹ کیلئے اسمبلی کے جاری کر دہ شناختی کارڈ کیساتھ ایوان میں داخلے کی اجازت دی جائے گی، ارکان اسمبلی کے نام بطور ووٹر انتخابی فہرست میں انگریزی حروف تہجی میں ترتیب سے شامل کئے گئے ہیں، اسمبلی کے ووٹ کی پردہ داری کیلئے آج رات تک ایوان میں پردہ دار جگہیں ترتیب دی جائیں گی۔