قوم کی تقدیر کا فیصلہ خواتین اپنے ووٹ کے ذریعے کرسکتی ہیں: مریم نواز

Mar 08, 2023 | 15:57:PM
مریم نواز نے کہا ہے کہ قوم کی تقدیر کا فیصلہ خواتین اپنے ووٹ کے ذریعے کرسکتی ہیں، مرضی سے ووٹ دینے کا حق خواتین کو ضرور ملنا چاہیے
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز) مریم نواز نے کہا ہے کہ قوم کی تقدیر کا فیصلہ خواتین اپنے ووٹ کے ذریعے کرسکتی ہیں، مرضی سے ووٹ دینے کا حق خواتین کو ضرور ملنا چاہیے۔

خواتین کے عالمی دن پر مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز نے لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں ہر دن خواتین کا دن ہوتا ہے، ملک میں خواتین کی ضروریات کی نشاندہی کرتی رہوں گی، تمام خواتین کو عالمی دن پر مبارکباد دیتی ہوں۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ اپنی زندگی میں والدہ سے بہت کچھ سیکھا، ملک میں خواتین کو ان کا جائز مقام دلانے کیلئے کوشش کروں گی، خواتین کو جس طرح کا حق ملنا چاہیے نہیں مل رہا، محترمہ فاطمہ جناح میرے لئے رول ماڈل ہیں، خواتین ملکی خدمت میں کسی طرح بھی پیچھے نہیں ہیں، خواتین نے ہر جگہ اپنا نام بنایا ہے۔