بنگلہ دیش: دھماکے کے نتیجے میں 15 افراد ہلاک، 100 سے زائد زخمی

Mar 08, 2023 | 11:19:AM
بنگلہ دیش: دھماکے کے نتیجے میں 17 افراد ہلاک، 100 سے زائد زخمی
کیپشن: خدشہ ہے کہ اب بھی کچھ لوگ عمارت میں پھنسے ہو سکتے ہیں
سورس: فوٹو گیٹٰی امیجز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ کے مصروف کاروباری مرکز کی دفتری عمارت میں دھماکے کے نتیجے میں 15 افراد ہلاک جبکہ 100 سے زائد زخمی ہوگئے۔

بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق ڈھاکہ کی مصروف ہول سیل مارکیٹ کی 7 منزلہ عمارت میں ہونے والے دھماکے کے اسباب تاحال معلوم نہیں ہو سکے تاہم سیفٹی قوانین کے نفاذ میں غفلت کے باعث عمارتوں میں آگ اور دھماکوں کو واقعات معمول بنے ہوئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں عمارت کی دیواریں اور کچھ منزلیں مکمل طور پر تباہ ہو گئیں جبکہ عمارت کا ملبہ باہر سڑکوں پر موجود لوگوں پرگرنے سے بھی کئی افراد زخمی ہوئے۔

پولیس حکام کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں 2 خواتین سمیت 15 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ 112 سے زائد زخمی ہوئے  جنہیں طبی امداد کیلئے ڈھاکہ میڈیکل کالج اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ریسکیو حکام کے مطابق دھماکے کے فوری بعد ریسکیو اہلکار جائے واقعہ پر پہنچ گئے، عمارت میں پھنسے لوگوں کو نکالنے کیلئے امدادی کارروائیاں جاری ہیں، خدشہ ہے کہ اب بھی کچھ لوگ عمارت میں پھنسے ہو سکتے ہیں، اس وقت عمارت میں داخل ہونا بہت ہی خطرناک ہے تاہم عمارت کے پلرز کو سہارا دینے کے بعد ہی گراؤنڈ فلور اور انڈرگراؤنڈ پھنسے لوگوں کو ریسکیو کرنے کا کام کو شروع کیا جاسکے گا۔

پولیس کمشنر ڈھاکہ  کا کہنا تھا کہ معاملے کی تحقیقات شروع کر دیں ہیں جلد معلوم ہو جائے گا کہ واقعہ دہشتگردی کی کارروائی تھا یا ایک اتفاقی حادثہ، جائے واقعہ پر فوج اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کے اہلکار بھی پہنچ چکے ہیں۔