گورنر خیبر پختونخوا اور وفاقی وزیر اطلاعات کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

Jun 08, 2026 | 18:06:PM
گورنر خیبر پختونخوا اور وفاقی وزیر اطلاعات کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی )گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی اور وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ کے درمیان اہم ملاقات ہوئی، جس میں باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران ملک کی مجموعی سیاسی اور انتظامی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا اور درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے مختلف پہلوؤں پر گفتگو کی گئی۔

دونوں رہنماؤں نے اداروں کے درمیان تعاون اور ہم آہنگی کو مزید مؤثر بنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ قومی مفاد میں باہمی روابط اور مشاورت کا فروغ ناگزیر ہے۔

اس موقع پر حکومت اور اس کی تمام اکائیوں کے درمیان روابط کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ بھی کیا گیا، تاکہ عوامی فلاح و بہبود اور بہتر طرزِ حکمرانی کے اہداف کو مؤثر انداز میں حاصل کیا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں :وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم