آج کا پکوان: ہری مرچ والا قیمہ

Jun 08, 2026 | 14:11:PM
آج کا پکوان: ہری مرچ والا قیمہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ہری مرچ والا قیمہ بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔

درکار اجزاء: قیمہ آدھا کلو، ہری مرچ ۸؍ سے ۱۰؍ عدد، نمک حسب ِ ذائقہ، ادرک لہسن کا پیسٹ ایک بڑا چمچہ، پیاز ۲؍ عدد (درمیانی)۔

 ٹماٹر ۳؍ عدد (درمیانی)، لال مرچ پسی ہوئی ایک بڑا چمچہ، پسا ہوا ثابت دھنیا ایک چھوٹا چمچہ، ہلدی ایک چھوٹا چمچہ، ہرا دھنیا آدھی گٹھی، تیل آدھی پیالی۔

بنانے کا طریقہ: ہری مرچوں کو دھو کر لمبائی میں کاٹ کر رکھ لیں، قیمے کو دھو کر چھلنی میں ڈال کر خشک کرنے رکھ دیں۔

 ٹماٹر اور ہرا دھنیا باریک کاٹ لیں۔ فرائنگ پین میں تیل کو درمیانی آنچ پر ۲؍ سے ۳؍ منٹ گرم کریں اور باریک کٹی ہوئی پیاز کو ہلکا سنہرا فرائی کرلیں۔

 پھر ادرک لہسن کا پیسٹ ڈال کر ایک سے ۲؍ منٹ فرائی کریں اور ٹماٹر، نمک، لال مرچ، پسا ہوا ثابت دھنیا اور ہلدی ڈال کر ۲؍ سے ۳؍ منٹ بھونیں۔

 قیمہ ڈال کر اچھی طرح ملا کر ڈھانک دیں، درمیانی آنچ پر اتنی دیر پکائیں کہ قیمے کا اپنا پانی خشک ہوجائے۔

 ۲؍ سے ۳؍ منٹ بھونیں اور آدھی پیالی پانی ڈال کر ڈھانک دیں۔

 پانی خشک ہونے پر اتنی دیر بھونیں کہ تیل علیحدہ ہوجائے۔

 ہری مرچ اور ہرا دھنیا ڈال کر ہلکی آنچ پر ۳؍ سے ۴؍ منٹ دَم پر رکھ دیں، گرم گرم چپاتی کے ساتھ پیش کریں۔