چین میں ورلڈ روبوٹ گیمز کی تیاریاں عروج پر ، روبوٹس میں پہلا باکسنگ مقابلہ بھی منعقد کیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)چین میں انسان نما روبوٹس کی انٹری، کسی نے جمپ لگائی، تو کسی نے ہاتھ ہلائے اور قدم بڑھائے، بیجنگ میں پندرہ اگست سےشروع ہونے والے ورلڈروبوٹ گیمزکی تیاریاں زوروں پر ہیں۔
چین کے مشرقی صوبے ژی جیانگ کے شہر ہانگژو میں انسانی شکل کے روبوٹس کے درمیان دنیا کا پہلا باکسنگ مقابلہ منعقد کیا گیا، جو ’چائنا میڈیا گروپ ورلڈ روبوٹ کمپیٹیشن - میٹا فائٹنگ سیریز‘ کے تحت ہوا۔
یہ مقابلہ نہ صرف ٹیکنالوجی کی دنیا میں ایک تاریخی سنگ میل ہے بلکہ کھیلوں کے شعبے میں مصنوعی ذہانت یا اے آئی کی شمولیت کی نئی راہیں بھی کھول رہا ہے۔
اس منفرد اور لائیو سٹریم شدہ مقابلے میں مختلف ماڈلز کے انسان نما روبوٹس نے شرکت کی، جنہیں چینی کمپنی یونی ٹری روبوٹکس نے تیار کیا ہے۔
یہ روبوٹس مختلف جنگی مہارتوں سے لیس تھے، جنہوں نے حاضرین کو اپنے حیرت انگیز داؤ پیچ سے محظوظ کیا۔
مزید پڑھیں:وزیراعظم کی ایرانی صدر کو عید الاضحیٰ کی مبارکباد