وزیراعظم کی ایرانی صدر کو عید الاضحیٰ کی مبارکباد
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اویس کیانی ) عید الاضحیٰ کے موقع پر وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پیزشکیان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا،وزیراعظم نے عید کی خوشی کے اس موقع پر ایرانی صدر کے ساتھ ساتھ ایران کے برادر عوام کو بھی عید کی مبارکباد دی۔
انہوں نے رہبر آیت اللہ علی خامنہ ای کے لیے اپنے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا،تہران کے اپنے حالیہ دورہ کا ذکر کرتے ہوئے وزیراعظم نے باہمی دلچسپی کے شعبوں میں ایران کے ساتھ اپنے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی پاکستان کی خواہش کا اعادہ کیا۔
دونوں رہنماؤں نے علاقائی اور عالمی پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا، جس میں حالیہ پاک بھارت بحران کے ساتھ ساتھ غزہ کی تشویشناک صورتحال بھی شامل ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے صدر پیزشکیان کو پاکستان کا سرکاری دورہ کی دعوت دی۔
یہ بھی پڑھیں: صدر مملکت آصف علی زرداری سے ایوانِ صدر میں مختلف ممالک کے سفراء کی ملاقات