ایف آئی اے کی کارروائی، لیسکو کے 3لائن سپرنٹنڈنٹ گرفتار

Jun 08, 2024 | 18:04:PM
ایف آئی اے کی کارروائی، لیسکو کے 3لائن سپرنٹنڈنٹ گرفتار
کیپشن: لیسکو، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (عرفان ملک)وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر ایف آئی اے لاہور زون نے کارروائی کرتے ہوئے لیسکو کے 3 لائن سپرنٹنڈنٹ گرفتار کرلئے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل میں لائن سپرنٹنڈنٹس کیخلاف 18ٹرانسفارمرز خرد برد کرنے پر مقدمہ درج ہوا،ملزمان کو لاہور ہائیکورٹ سے ضمانتیں خارج ہونے پر گرفتار کیاگیا،ملزمان ہمایوں اصغر، حکیم ساجد اور اشرف لیسکو قصور سرکل میں تعینات تھے ۔ 

ترجمان ایف آئی اے کاکہناہے کہ ملزمان نے ٹرانسفارمرز سٹور میں جمع کروانے کی بجائے پرائیویٹ ورکشاپ میں رکھے،ٹرانسفارمرز کو غیر قانونی طور پر اپنی تحویل میں رکھا،ملزمان سے تفتیش میں مزید انکشافات کی توقع ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: سوات:مینگورہ شہر اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے