چین کیساتھ دوستی لازوال، ہمارے پہاڑ اور پانی مشترک ہیں:خواجہ آصف

Jun 08, 2024 | 15:44:PM
چین کیساتھ دوستی لازوال، ہمارے پہاڑ اور پانی مشترک ہیں:خواجہ آصف
کیپشن: وزیر دفاع خواجہ آصف (فائل فوٹو)
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) وزیر دفاع خواجہ آصف نے دورہ چین کے حوالے سے کہا کہ چین کے ساتھ  ہمارے پہاڑ اور پانی مشترک ہیں، ہماری دوستی لازوال ہے ۔ 

 چین کے دورے کے حوالے سے وزیر دفاع خواجہ آصف نے ایکس پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ ‏وزیر اعظمُ شہباز شریف کا چین کاکامیاب تاریخی دورہ ،  ایک دن میں وزیراعظم چین لی چھیانگ کے ساتھ ظہرانہ اور مذاکرات اور چینی صدر شی جن پنگ کیساتھ عشائیہ اور مذاکرات’’ CPEC2 کا آغاز‘‘ دونوں ممالک کاہر محاز پر شانہ بہ شانہ کھڑے رہنے  کا عہد ہے،  ہمارے پہاڑ اور پانی مشترک ہیں.

چینی صدرشی جن پنگ کا کہنا ہے کہ  پاکستان کو معاشی مشکلات کے حل میں بھر پور مدد دیں گے۔