عدالتوں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان 

Jun 08, 2022 | 18:17:PM
لاہور سمیت پنجاب، ضلعی عدالتوں، موسم گرما، تعطیلات کا اعلان
کیپشن: عدالت، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)لاہور سمیت پنجاب بھر کی ضلعی عدالتوں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا۔
جاری مراسلہ کے مطابق لاہور سمیت صوبہ بھر کی ضلعی عدالتوں میں 20 جولائی سے 31 اگست تک موسم گرما کی تعطیلات ہوں گی ،لاہور ہائیکورٹ نے موسم گرما کی تعطیلات کے دوران ضلعی عدالتوں کے ججزکی چھٹیوں کا شیڈول جاری کردیا،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی منظوری کے بعد صوبہ بھر کے سیشن ججز کو مراسلہ بھجوادیا گیا ۔
مراسلہ کے مطابق موسم گرما کی تعطیلات کے دوران جوڈیشل آفیسرز دو بیجز میں چھٹیاں کریں گے ،پہلے بیج میں ججز 20 جولائی سے 9 اگست تک چھٹیاں کریں گے جبکہ دوسرے بیج میں 11 اگست سے31 اگست تک جوڈیشل افسران چھٹیاں کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:  سونے کی قیمت میں بڑی کمی۔ خریداروں کیلئے اچھی خبر