پنجاب یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی آسامی 2 ماہ سے خالی

Jun 08, 2022 | 14:03:PM
پنجاب یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی آسامی 2 ماہ سے خالی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)محکمہ ہائر ایجوکیشن 2 ماہ بعد بھی وائس چانسلر کے عہدے پر امیدواروں کی شارٹ لسٹنگ نہ کر سکا،پرو وائس چانسلر ڈاکٹر سلیم مظہر نے فی الحال قائمقام وائس چانسلر کا چارج سنبھال لیا۔

ذرائع  کے مطابق وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی کی تقرری کے لئے اپریل میں اشتہار دیا گیا تھا،وائس چانسلر کے عہدے پر درخواست دینے کی آخری تاریخ 28 اپریل تھی جبکہ 55 امیدواروں نے درخواستیں جمع کرائیں۔

اہم امیدواروں میں سابق وی سی پی یو ڈاکٹر نیاز احمد ، وی سی قائد اعظم یونیورسٹی ڈاکٹر محمد علی،وی سی یو ای ٹی ڈاکٹر منصور سرور،سابق وی سی اوکاڑہ یونیورسٹی ڈاکٹر زکریا ذاکر ،علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر ضیاء القیوم ،وی سی جی سی یو فیصل آباد ڈاکٹر شاہد کمال، وی سی بلتستان یونیورسٹی ڈاکٹر محمد نعیم ،قائم مقام وی سی پی یو ڈاکٹر سلیم مظہر  ، وی سی ایجوکیشن یونیورسٹی  ڈاکٹر روف اعظم ، میجر جنرل ریٹائرڈ ڈاکٹر غلام قمر ، پنجاب یونیورسٹی کے متعدد اساتذہ  بھی شامل ہیں۔

واضح رہے امیدواروں کی شارٹ لسٹنگ اور انٹرویو نہ ہونے کے باعث وی سی پی یو کی تعیناتی میں تاخیر ہونے کا خدشہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں:    شیخوپورہ : کار پر فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق۔تحقیقات شروع