شیخوپورہ : کار پر فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق۔تحقیقات شروع

Jun 08, 2022 | 13:32:PM
کار پر فائرنگ، فائل فوٹو
کیپشن: کار پر فائرنگ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)شیخوپورہ میں کار پر فائرنگ سے چار افراد جاں بحق ہو گئے، واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

تفصیلات  کے مطابق کار سوار افراد لاہور سے اپنے گھر مریدکے جارہے تھے کہ اس دوران گھات لگائے ملزمان نے کار پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں چاروں افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کاکہنا ہےکہ جاں بحق افراد کی شناخت کرلی گئی ہے جن  میں عادل بٹ، عاصم بٹ، کاشف اور خالد شامل ہیں جب کہ ان تمام افراد کا تعلق مریدکے کے علاقے ہدوکے سے تھا۔

پولیس کےمطابق چاروں افراد کا قتل ابتدائی طور پر دیرینہ دشمنی لگتی ہے تاہم واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  دعا زہرہ کی والدہ کا ملاقات کے بعد اہم انکشاف