الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں سے گوشواروں کی تفصیلات طلب کرلیں

Jul 08, 2026 | 18:27:PM
الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں سے گوشواروں کی تفصیلات طلب کرلیں
کیپشن: الیکشن کمیشن لوگو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سیاسی جماعتوں سے سالانہ مالی گوشواروں کی تفصیلات 29 اگست تک طلب کرلیں۔

الیکشن کمیشن کے اعلامیہ کے مطابق سیاسی جماعتیں آڈٹ شدہ گوشوارے چارٹرڈ اکاؤنٹٹ کے ذریعے جمع کروائیں۔

اعلامیہ کے مطابق مالی گوشواروں پر پارٹی کے مجاز عہدے دار کے دستخط ہوں۔ تفصیلات میں شامل کیا جائے کہ پارٹی کو ممنوعہ ذرائع سے کوئی فنڈ موصول نہیں ہوا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق یکم جولائی2025 سے 30 جون 2026 تک تمام بینک اکاؤنٹس کی بینک اسٹیٹمنٹ منسلک کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں:وسیم عباس اور صبا حمید کے راستے ہمیشہ کیلئے جدا ، اداکار نے طلاق کی تصدیق کردی