سابق چیئرمین فیسکو کے گھر پر قائم  آن لائن مالیاتی فراڈ کا نیٹ ورک  پکڑا گیا، 149 افراد گرفتار 

Jul 08, 2025 | 21:27:PM
سابق چیئرمین فیسکو کے گھر پر قائم  آن لائن مالیاتی فراڈ کا نیٹ ورک  پکڑا گیا، 149 افراد گرفتار 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)  وفاقی حکومت کے زیرانتظام  ادارے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے)  نے فیصل آباد میں کارروائی کرتے  ہوئے  اربوں  روپے کے  آن لائن مالیاتی فراڈ کا نیٹ ورک  پکڑلیا، اور 149 ملکی وغیرملکی افراد کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان این سی سی آئی اےکے مطابق کارروائی سابق چیئرمین فیسکو کی رہائشگاہ پر کی گئی،  سابق چیئرمین فیسکو کی رہائش گاہ پر کال سینٹر بنایا گیا تھا،کال سینٹر  پر عوام کو دھوکا دے کر رقم بٹوری جا رہی تھی۔ کارروائی کے  دوران  مالیاتی فراڈ میں 149 ملکی وغیرملکی افراد کو گرفتار کیا گیا ہے،گرفتار ہونے والوں میں 131 مرد  اور 18 خواتین شامل ہیں۔ترجمان کے مطابق ملزمان مختلف نوعیت کے مالیاتی جرائم  اور دھوکا دہی میں ملوث  پائے گئے۔  ملزمان پونزی اسکیم کے تحت لوگوں کوسرمایہ کاری کے عوض بہترین منافع کی پیشکش کرتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: