’کیا جیل میں ایک جلسے کا انتظام کر دیں‘عظمی بخاری کا علیمہ خان کے بیان پر ردعمل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(راو دلشاد) وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے علیمہ خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ کیا جیل میں ایک جلسے کا انتظام کر دیں جس میں بانی پی ٹی آئی جیل سے قیدیوں سے خطاب فرما سکیں؟
اپنے بیان میں عظمی بخاری نے علیمہ خان سے سوال کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے وکیل علیحدہ ملاقات کرتے ہیں اور حکم کریں کیا کریں؟مطلب کیا جیل میں ایک جلسے کا انتظام کر دیں جس میں بانی پی ٹی آئی جیل سے قیدیوں سے خطاب فرما سکیں؟ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کا سارا ٹبر ملاقات کرتا ہے،بشری بی بی کا ٹبر الگ ملاقات کرتا ہے۔
عظمی بخاری کا کہنا تھا کہ لاہور ٹریفک پولیس نے وزیراعلی کے بیٹے کا چالان کر کے قانون کی حکمرانی کا ثبوت دیا، پنجاب میں اب قانون سب کے لیے برابر ہے،ماضی میں ایک خاتون اول کے بیٹے کا چالان کرنے پر پاکپتن کے وارڈن سے ڈی پی او تک تبدیل کردیے گئے۔
یہ بھی پڑھیں : ہماری فیملی کو احتجاجی پلان پتا ہے،اب پارٹی لائحہ عمل دے گی، علیمہ خان