ہماری فیملی کو احتجاجی پلان پتا ہے،اب پارٹی لائحہ عمل دے گی، علیمہ خان
بانی کے ساتھ وہ کچھ ہورہا ہے جو کسی قیدی کے ساتھ نہیں ہوتا، نورین خان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ارشاد قریشی) بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان کا کہنا ہے کہ 10محرم گزر گیا اب پارٹی لائحہ عمل دے گی، بانی نے تو لائحہ عمل دے دیا،بانی نے پلان بنایا ہوا ہے جب پچھلے ہفتے ہماری فیملی نے ملاقات کی تھی تو ہم نے پلان دے دیا تھا، پارٹی والے میڈیا کے کہنے پر توپلان نہیں بتاسکتے،پتا نہیں پشاور سے چلیں گے اور لاہور تک جائیں گے یہ تو پلان پارٹی بتائے گی۔
اڈیالہ جیل کے قریب گورکھ پور ناکے پر علیمہ خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ہماری فیملی کو احتجاج کا پلان پتا ہے، میڈیا کو اس وقت بتائیں گے جب وقت آئے گا،بھروسہ رکھیں بہتر ہوگا،جب تحریک کا اعلان ہوتا ہے تو ایسی باتیں ہوتی ہیں،میں نے تو کہا تھا نواز شریف کو تو گھر والے نہیں پوچھتے تو وہ بانی سے مل کر کیا کریں گے۔ انہوں نےمزید کہا کہ یہ مریم نواز کے شوق پورے کرنے کے لیے ہمیں روکا جاتا ہے،
انھوں نے 26 ممبران کو معطل کردیا کس لئے کہ مریم نواز کو خوش کرسکیں،مریم نواز کی ہر خواہش پوری کی جاتی ہے،یہ مریم نواز کے بس میں نہیں ہم مریم نواز کے بس میں نہیں ہیں،بانی جیل سے احتجاج لیڈ کریں گے،بانی نے کہا ہے وہ جیل میں آزاد ہم لوگ جو باہر ہیں وہ قید ہیں،آپ لوگوں نے اپنے لئے نکلنا ہے، رول آف لاء اور جمہوریت کے لیے نکلنا ہے اور 26 ویں ترمیم کے خلاف نکلنا ہے۔
بانی پی ٹی آئی کی بہن نورین خان نے جیل میں عمران خان سے ملاقات کے بعد میڈیا ٹاک میں کہا کہ الحمد للہ ملاقات ہوگئی بانی پی ٹی آئی خیریت سے ہیں، بانی کے ساتھ وہ کچھ ہورہا ہے جو کسی قیدی کے ساتھ نہیں ہوتا، ٹی وی اخبار ایک ہفتے سے بند کیا ہوا ہے،بانی کے پاس پڑھنے لکھنے کیلئے کچھ پاس نہیں،بانی سے مل کر خوشی ہوتی ہے وہ ٹھیک ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:48ممالک کے گروپ نے آئی سی سی پر عائد امریکی پابندیوں کی مخالفت کر دی