2 لاکھ سے زائد کی کیش ٹرانزیکشنز پر 20.79 فیصد ٹیکس لاگو، نئی پابندیاں لگ گئیں

Jul 08, 2025 | 16:47:PM
2 لاکھ سے زائد کی کیش ٹرانزیکشنز پر 20.79 فیصد ٹیکس لاگو، نئی پابندیاں لگ گئیں
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ایف بی آر نے 2 لاکھ روپے سے زائد کی کیش ٹرانزیکشنز کو ’’ہائی رسک‘‘ قرار دے کر نگرانی کا عمل مزید سخت کر دیا، فنانس ایکٹ 2025 کے تحت نئی پابندیاں لاگو کر دی گئیں۔

 ایف بی آر نے "ہائی رسک" کیش ٹرانزیکشنز پر نگرانی کا عمل مزید سخت کردیا،2 لاکھ روپے سے زائد کیش جمع کروانے پر خودکار ٹریسنک کی جائے گی، 2 لاکھ روپے سے زائد کیش جمع کروانے پر 20.79 فیصد ٹیکس بھی لاگو ہوگا۔

 ایک ہی ٹرانزیکشن میں 2 لاکھ سے زائد کیش جمع کرانے پر رقم سے لیجر میں کریڈٹ بھی نہیں ہوگی، ٹیکس قوانین کی خلاف ورزی پر ایف بی آر خودکار سسٹم سے نگرانی کرے گا۔

مشکوک کیش ٹرانزیکشنز پر متعلقہ بینک ایف بی آر کو رپورٹ بھی کر سکے گے، 2 لاکھ سے زائد رقم پر جمع کنندہ سے ثبوت اور وضاحت بھی طلب کی جا سکتی ہے۔

ایف بی آر کا ہائی رسک ٹرانزیکشنز پر سخت ٹریکنگ سسٹم نافذ کردیا گیا۔ 

یہ بھی پڑھیں: کتنے یونٹس پر ڈسکاؤنٹ ملے گا؟وزیر توانائی نے بجلی صارفین کو خوشخبری سنا دی