کوئٹہ: میٹرک کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان

Jul 08, 2025 | 15:13:PM
کوئٹہ: میٹرک کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )کوئٹہ کے میٹرک کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے۔

چیئرمین بورڈ محمد اسحاق نے میٹرک امتحانات کےنتائج کا اعلان کیا، میٹرک سالانہ امتحان میں 1 لاکھ 48 ہزار 114 طلباء اور طالبات نے حصہ لیا۔

طالب علم آفتاب عالم نے 1051 نے لیکر پہلی، محمد حاشر نے 1043 نمبر لے کر دوسری اور محمد طفیل اور ثاقب علی نے 1038 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔

 یہ بھی پڑھیں:بجلی کے 200 یونٹ کا معاملہ،قومی اسمبلی سے اہم خبر آ گئی

میٹرک سالانہ امتحان میں 1 لاکھ 870 امیدوار کامیاب ہوئے، کامیابی کا مجموعی تناسب 68.10 فیصد رہا، نہم میں 69275 طلبہ شریک ہوئے جن میں سے 32067 نے کامیابی حاصل کی، کامیابی کا تناسب 46.29 فیصد رہا جبکہ دہم میں 78839 طلبہ نے شرکت کی جن میں 68803 کامیاب قرار پائے، کامیابی کا تناسب 87.27 فیصد رہا۔

چیئرمین بورڈ  کے مطابق امتحانات اور مارکنگ عابدہ کاکڑ کی نگرانی میں ہوئی۔