تمام مخدوش عمارتوں کے مکینوں کو رہائش فراہم کرنا ممکن نہیں: شرجیل میمن

Jul 08, 2025 | 13:29:PM
تمام مخدوش عمارتوں کے مکینوں کو رہائش فراہم کرنا ممکن نہیں: شرجیل میمن
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )  سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے  مخدوش عمارتوں کے تمام مکینوں کو رہائش کی فراہمی ناممکن قرار دیدی۔

 شرجیل میمن نے کہا کہ صوبے میں 740 عمارتیں مخدوش ہیں جن میں سے 51  انتہائی خطرناک ہیں، انتہائی خطرناک عمارتوں میں سے 11 خالی کرالی گئی ہیں ۔

 یہ بھی پڑھیں: دورہ بنگلہ دیش : پاکستان کے  ٹی ٹونٹی سکواڈ کا اعلان
 انہوں نے کہا کہ حکومت کیلئے ممکن نہیں کہ مخدوش عمارتوں کے تمام مکینوں کو رہائش فراہم کرے، حکومت دستیاب وسائل میں کچھ خاندانوں کو عارضی متبادل رہائش دے سکتی ہے، ماضی میں سندھ حکومت نے سیلاب متاثرین اور کووڈ مریضوں کو عارضی شیلٹرز دیے تھے۔

شرجیل میمن  نے مزید کہا کہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اٹھار ٹی نے لیاری بغدادی میں گرنے والی عمارت کے اطراف موجود ناقابل رہائش عمارتوں کو گرانا شروع کردیا ہے۔